ماں اور بچے کے درمیان جدائی کرنے والے پر لعنت
الحمد للہ والصلاة والسلام على رسوله الكريم.
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
حضرات قارئین كريم!
( لعن الله من فرق بين الوالدة وولدها و بين الاخ و أخيه ) ---- عن أبي موسى -صحيح -ابن ماجه.
ترجمہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ الله كی لعنت ہو اس شخص پر جو ماں اور اس کے بچے کے درمیان جدائی کردے اور لعنت ہو اس پر جو بھائ کو بھائ سے جدا کر دے ۔
اس حدیث میں وعید کا تعلق اس سے تھا کہ ایک شخص کے پاس باندی اور لونڈی تھی اور اس کی گود میں معصوم شیر خوار بچہ تھا ۔ اب اس کا آقا ماں کو فروخت کردیتا دیتا ہے اور بچے کو رکھ لیتا ہے ۔اس طرح ماں کو بچے سے اور بچے کو ماں جدا کردیتا ہے ۔
اسی طرح لگائی بجھائی کے ذریعے ماں بیٹے اور بھائی بھائی کے بیچ نفرت و جدائی ڈالنے والوں پر بھی لعنت ہوگی نیز جھاڑ پھونک یا دیگر بعض ذرائع استعمال کر کے ماں بیٹے اور بھائی بھائی کے بیچ جدائی ڈالنے والے بھی لعنت کے مستحق ہوں گے ۔۔۔۔۔۔
عن أبي أيوب الأنصاري -رضي الله عنه - قال : سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول : من فرق بين والدة و ولدها فرق الله بينه و بين احبتيه يوم القيامة. (رواه الترمذي والحاكم والدار قطني )
ترجمہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ حضرت ابو ایوب انصاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم سے سنا جس نے والدہ اور اس کے بچے کے درمیان جدائی گی کردی اللہ تعالی اس کے اور اس کے احباب و دوستوں کے درمیان قیامت کے دن جدائیگی کردے گا ۔
فائدہ :۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اس حدیث سے معلوم ہوا کہ والدہ اور بچوں کو جدا کرےگا تو اس سزا بروز قیامت یہ ملے گی کہ اس کے احباب اور دوستوں کو اس سے جدا کر دیا جائے گا جبکہ قیامت کے دن احباب سے ملاقات و زیارت ایک مسرت و شادمانی کا مزید لطف و سرور ہوگا اور ہمارے محبوب صلی اللہ علیہ و سلم کی ملاقات تو آخرت کی نعمتوں کو چار چاند لگا دے گی ۔حضور صلی اللہ علیہ و سلم کی زیارت تو جنت سے پہلے ہوگی اور اس وقت ہوگی جبکہ ہمیں قیامت کی ہولناکی سے نجات کے لئے ضرورت ہوگی، شفاعت کبری کے حصول کے لئے ہوگی، پیاس اور گھبراہٹ میں حوض کوثر کی سیرابی کیلئے ہوگی ۔
حضرات قارئین یہ بھائ بھائی اور ماں اور بچے کے درمیان جدائی کا معاملہ سر چڑھ کر بول رہا ہے، آج معاشرہ میں یہ چیزیں بطور فیشن استعمال ہو رہا ہے ۔ ہر نیئ نویلی دولہن کی یہ تمنا اور آرزو ہوتی ہے کہ اس کا ہونے والا شوہر جتنا جلد ہو سکے اپنے بھائی اور ماں سے جدا ہو جائے ۔اور اس جدائی میں حضرات عاملین کا بہت ہی اہم رول ہوتا ہے اور یہ لوگ فرمان رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم کو پش پست ڈال دیتے ہیں اور اپنے لئے بروز قیامت غضب الہی کا توشہ تیار کر رہے ہیں ۔اللہ تعالی ہمیں اور مسلمان ماوں بہنوں اس بلا سے محفوظ رکھے اور ہمیں اپنے حبیب صلی اللہ علیہ و سلم کی معیت نصیب فرمائے ۔آمین یا رب العالمین
دعاؤں کا طالب! شفیع اللہ الندوی
خادم التدريس! جامعہ اسلامیہ قرآنیہ سمرا مغربی چمپارن بہار -الھند ۔
آمین ثم آمین
ReplyDelete