Posts

Showing posts from March, 2019

دوسروں کے بال اپنے بال میں ملا کر چوٹی بنوانے والی پر لعنت

Image
 الحمد لله رب العالمین والصلاة والسلام على رسوله الكريم اما بعد  السلام عليكم و رحمت الله و بركاته حضرات قارئین !        لعن الله الواصلة و المستوصلة و الواشمة والمستوشمة  (بخاري و مسلم و ابو داؤد ) ترجمه ===          اس عورت پر اللہ کی لعنت ہو جو دوسروں کے بال اپنے  (یا دوسرے کے ) بال میں لگاتی ہے  ( تاکہ بال زیادہ نظر آئیں یا حسن و جمال میں اضافہ ہو جائے ) اور اس عورت پر بھی لعنت ہے جو دوسروں کے بال لگواتی ہے اور گودنا گودتی ہے یا گودواتی ہے ۔ حضرات قارئین ====       آج ہر طرف مغربیت کی یلغار ہے ۔ آے دن مرد و خواتین یورپین رنگ میں رنگتے جا رہے ہیں اور اسلامی لباس و ہوشاک سے کنارہ کشی اختیار کرتے جا رہے ہیں ۔ اس سنگار میں اسلامی ماؤں اور دختران اسلام کا کیا پوچھنا وہ تو اس میں سرفہرست نظر آتی ہیں ۔ آج ہر  چھوٹے بڑے شہروں اور قصبات میں بیوٹی پالر کی دکانیں اپنے عروج پر ہیں ۔ جس میں عورتیں ابرو یا چہرہ و رخسار کے  بال نچواتی نظر آتی اور یہ سب حسن وج...

چار لوگوں پر دنیا و آخرت میں لعنت

Image
 الحمد لله رب العالمین والصلاة والسلام على رسوله الكريم اما بعد  السلام عليكم و رحمت الله و بركاته حضرات قارئین !     عن أبي امامة رضي الله عنه قال :قال رسول الله صلى الله عليه وسلم : أربعة لعنوا في الدنيا والآخرة، وامنت الملائكة، رجل جعله الله ذكرا فأنت نفسه و تشبه بالنساء، وامرأة جعلها الله أنثى فتذكرت وتشبهت بالرجال، والذي يضل الأعمى و رجل حصور و لم يجعل الله حصورا إلا يحي بن ذكريا (عليهما السلام ) رواه الطبراني، ترغیب، ج٣/ص،١٠٥              حضرت ابی امامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ نے ارشاد فرمایا : چار آدمیوں پر دنیا اور آخرت میں لعنت کی گئی ہے اور فرشتوں نے اس پر آمین کہی ۔ ۱ - ایک وہ آدمی جس کو اللہ تعالی نے مرد بنایا، اور وہ اپنے آپ کو عورت بنا کر پیش کرتا ہے اور عورت کی مشابہت اختیار کرتا ہے ۔ ۲ - وہ عورت جس کو اللہ عزوجل نے اپنی قدرت کاملہ سے عورت بنایا اور وہ چال و چلن ،لباس و گفتار سے مرد بننے کی کوشش کرتی ہے اور مردوں کی مشابہت اختیار کرتی ہے ۔ ۳ - وہ آد...

رشوت لینا دینا دونوں لعنت میں برابر ہے

Image
حامدا و مصليا أما بعد. السلام عليكم ورحمة الله وبركاته حضرات قارئین كريم!           لعنة الله على الراشى و المرتشى  (عن ابن عمرو ،ابو داؤد و ترميزى، ابن ماجه. ،مسند احمد )    ترجمہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔  سرکار مدینہ جناب محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے إرشاد فرمایا : رشوت لینے والے پر اور دینے والے پر اللہ کی لعنت ہو ۔   رشوت کیا ہے ۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔        رشوت کی شرعی تعریف یہ ہے کہ جس کا معاوضہ لینا شرعا درست نہ ہو، اس کا معاوضہ لیا جائے ۔ مثلا جو کام کسی شخص کے فرائض میں داخل ہے اور اس کا پورا کرنا اس کے ذمے لازم و ضروری ہو اور اس پر کسی فریق سے معاوضہ لینا جیسے حکومت کے افسر اور کلرک سرکاری ملازمت کی رو سے اپنے فرائض ادا کرنے کے ذمہ دار ہیں وہ صاحب معاملہ سے کچھ لیں تو یہ رشوت ہے۔ (معارف القرآن، سورہ مائدہ آیت ٤٢)۔    إمام ھمام رحمت اللہ علیہ نے رشوت کی بہت ساری قسمیں تحریر کی ہے ان میں سے چند قسموں کو قلمبند کر رہا ہو ں ۔ ۱-رشوت دے کر مقام قضاء حاصل کرنا۔ اس صورت میں قا...

كيوں روتے ہو بھائ؟

Image
الحمد للہ وکفی وسلام علی رسوله الكريم أما بعد. السلام عليكم ورحمة الله وبركاته حضرات قارئین كريم!          دوستوں اس دنیا میں دو طرح کے افراد  پائے جاتے ہیں۔ کوئی جسم کے اعتبار سے طاقتور ہوتا ہے، تو کوئی جسمانی اعتبار سے کمزور ہوتا ہے، کوئی کنبہ اور افراد کے لحاظ سے مضبوط اور قوی ہوتا ہے، تو کوئی مال و دولت کی وجہ سے اپنے آپ کو طاقتور سمجھتا ہے، تو کوئی فقرہ و فاقہ، بدحالی اور تنگدستی کی وجہ سے اپنے آپ کمزور اور بےبس تصور کرتا ہے ۔     معاشرہ اور سوسائٹی میں کئی طرح کے کمزور اور ضعفاء پائے جاتے ہیں، جنکا تعاون کرنے کے بجائے، لوگ اس کا مذاق اڑاتے ہیں، اور اس کے  حقوق کو دبانے کی کوشش کرتے ہیں، جس طرح دور جاہلیت میں ہر طاقتور کمزورں کو دبا دیتا تھا، اور ظلم و ستم کو اپنے  لئے جائز سمجھتا تھا ۔ لیکن جب اسلام آیا تو معاشرے کے دبے کچلے، اور بکسوں، معذورں کو اس کا حق دلایا ۔ جناب محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے اپنے جانثاروں کو غریبوں ، مسکینوں اور لاچاروں کے کام کاج میں ہاتھ بٹانے کا حکم دیا ۔  دوستوں ک...

ماں اور بچے کے درمیان جدائی کرنے والے پر لعنت

Image
الحمد للہ والصلاة والسلام على رسوله الكريم. السلام عليكم ورحمة الله وبركاته حضرات قارئین كريم!    ( لعن الله من فرق بين الوالدة وولدها و بين الاخ و أخيه  ) ---- عن  أبي موسى -صحيح -ابن ماجه.    ترجمہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔    الله كی لعنت ہو اس شخص پر جو ماں اور اس کے بچے کے درمیان جدائی کردے اور لعنت ہو اس پر جو بھائ کو بھائ سے جدا کر دے ۔   اس حدیث میں وعید کا تعلق اس سے تھا کہ ایک شخص  کے پاس باندی اور لونڈی تھی اور اس کی گود میں معصوم شیر خوار بچہ تھا ۔ اب اس کا آقا ماں کو فروخت کردیتا دیتا ہے اور بچے کو رکھ لیتا ہے ۔اس طرح ماں کو بچے سے اور بچے کو ماں جدا کردیتا ہے ۔           اسی طرح لگائی بجھائی کے ذریعے ماں بیٹے اور بھائی بھائی کے بیچ نفرت و جدائی ڈالنے والوں پر بھی لعنت ہوگی نیز جھاڑ پھونک یا دیگر بعض ذرائع استعمال کر کے ماں بیٹے اور بھائی بھائی کے بیچ جدائی ڈالنے والے بھی لعنت کے مستحق ہوں گے ۔۔۔۔۔۔       عن أبي أيوب الأنصاري -رضي الله عنه - قال : سمعت رس...

ایک مرئ ہوئ چڑیا

Image
حامدا و مصليا أما بعد: السلام عليكم و رحمت اللہ و برکاتہ  حضرات قارئین کرام!                          حضرت عبداللہ ابن مبارک رحمت اللہ علیہ حج کے لئے نکلے ۔گھوڑے پر سوار تھے ۔ابھی اپنے شہر سے کچھ ہی دور پہنچے تھے ۔سڑک کے کنارے ایک لڑکی کو دیکھا، لڑکی گھورے پر سے ایک مری ہوئ چڑیا اٹھا کر، اپنے تھیلے میں ڈال رہی تھی ۔آپ نے گھوڑا روک لیا، نیچے اترے، لڑکی کے قریب پہنچے اور پوچھا ۔ ""بیٹی اس مری ہوئے چڑیا کا کیا کروگی؟ ۔"" لڑکی یہ سن کر رونے لگی، پھر بولی :     ""چچا جان ¡ہمارے باپ نہیں رہے، ظالم لوگوں نے انہیں مار ڈالا ہے۔ ہمارا سب مال چھین لیا ہے ۔ لڑکی آنسوں پونچھ کر پھر بولی : ""چچا جان ! اب میں ہوں اور میرا بھائ ہے ۔ہمارے پاس کھانے کو کچھ بھی نہیں ۔ کئ وقت کا فاقہ ہے ۔میں باہر نکلی تھی کہ کچھ کھانے کو مل جائے ۔یہاں یہ مردار چڑیا ملی ہے ۔ مجھے بھائ کی جان بچانی ہے ۔میں یہ چڑیا بھون کر اسے کھلادوں گی ۔اس کا پیٹ بھر جائےگا ۔وہ سو جائےگا ۔ یہ کہہ کر لڑکی پھر رونے لگی ۔    ...

لالچ بری بلا ہے

Image
حامدا و مصليا أما بعد. السلام عليكم ورحمة الله وبركاته  حضرات قارئین : حرص و لالچ وہ برائی ہے جس میں نفس کی دنائت پوری طرح ظاہر ہوتی ہے، خصوصا وہ حرص و طمع جس میں بخل بھی شامل ہو،عربی میں اس کو ""شح"" کہتے ہیں جسکی برائی قرآن مجید میں کئی موقعوں پر شئر ہے :ارشاد ربانی ہے ۔(وانفقوا خيرا لأنفسكم و من يوق شح نفسه فأولئك هم المفلحون ) تغابن -  نسائی شریف میں ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا :ایمان اور حرص ایک جگہ جمع نہیں ہوسکتے، سبب ظاہر ہے کہ ایمان کامل کا نتیجہ صبر، توکل اور قناعت ہے، اور حرص کا نتیجہ بے اطمینانی ،بے صبری اور ہوس ہے ۔حرص آدمی کی فطرت بیان کرتے ہوئے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے إرشاد فرمایا اگر آدمی کے پاس سونے کی دو وادیاں ہوں تو تیسری کا طالب رہتا ہے بس آدمی کے پیٹ کو قبر کی مٹی بھرتی ہے اور جو اللہ کی طرف رجوع ہوتا ہے تو اللہ اس کی طرف رجوع کرنا ہے۔ حضرت عیسٰی علیہ السلام اللہ کے اولوالعزم پیغمبر اور نبی تھے ۔ایک دن کہیں سفر پر جا رہے تھے ۔ایک آدمی آپ کے ساتھ ہو لیا ۔آپ -علیہ السلام - نے ایک رومال میں تین روٹیاں باندھ کر ...

شراب کا عادی بت کے پجاری کی طرح ہے

Image
الحمد للہ وبک نستعین اما بعد : السلام عليكم و رحمت اللہ و برکاتہ ۔ حضرات قارئین :           آج ہمارا معاشرہ مختلف بیماریوں سے دوچار ہے، ان ہی امراض میں سے ایک مرض شراب کی لت کا ہونا ہے، شراب نوشی انسان کی صحت کو تباہ و برباد کرتی ہے وہ مال کے ضیاع اور بالآخر اقتصادی بربادی تک لے جا سکتی ہے اس سے اخلاق کا احساس کمزور پڑتا ہے اور انسان دھیرے دھیرے حیوان بن جاتا ہے، شراب مجرمین کی ایک بہترین مددگار ہے، جس کو پینے کے بعد لطیف احساسات مفلوج ہو جاتے ہیں ،اور پھر قتل، چوری، ڈاکہ اور عصمت دری کے واقعات کرنا آسان ہو جاتا ہے ۔ جناب محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے شراب نوشی کو اکبر الكبائر میں شمار کیا ہے، اور "ام الخبائث " گناہوں کی جڑ سے بھی تعبیر فرمایا ہے ۔ اور فرمایا کہ  (لا یشرب الخمر حین یشرب وهو مؤمن ) شرابی جس وقت شراب پیتا ہے اس وقت مومن نہیں ہوتا ہے ۔ایک دوسری جگہ آپ صلی اللہ علیہ و سلم نے إرشاد فرمایا جس کو ابن ماجہ- رحمت اللہ علیہ - نے روایت کی ہے ۔ "لا تشرب الخمر فإنها مفتاح کل شر۔" شراب مت پیو اس لئے کہ وہ ہر برائی کی ...

(( ناشکری کا انجام ))

Image
 الحمداللہ و بک نستعین أما بعد  السلام عليكم و رحمت اللہ و برکاتہ  حضرات قارئین : اللہ تعالی نے حضرت انسان کو ساری کائنات کا  سردار منتخب فرمایا تھا، جس کے سامنے اپنی نورانی اور مقدس مخلوق کو سجدہ کرنے کا حکم دیا تھا، اسی طرح اللہ تعالی نے حضرت انسان کو مختلف نعمتوں سے نوازا تھا ۔لیکن حضرت انسان نے  ان نعمتوں کو بے اعتدالی اور غلط کاری سے استعمال کیا تو اللہ نے ان سے اپنی عطا کردہ نعمت کو چھین لیا ۔ چنانچہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم نے بنی اسرائیل کی قوم کے تین ایسے آدمیوں کا ذکر کیا جو اللہ کی نعمت عظمی سے محروم تھے ۔ ان میں سے ایک کوڑھی، دوسرا گنجا اور تیسرا اندھا، ان تینوں میں سے کون اللہ کا احسان مانتا ہے اور اس کا شکر ادا کرتا ہے ۔اور کون ناشکرا ہے، یہ آزمانے کے لئے اللہ تعالی نے ان کے پاس ایک فرشتہ انسان کی صورت میں بھیجا ۔ چنانچہ فرشتہ سب سے پہلے کوڑھی کے پاس آیا اور بولا ""بتاؤ تمھاری خواہش کیا ہے؟ "" "کوڑھی نے کہا ""میں چاہتا ہوں کہ میرا رنگ و روپ نکھر آئے اور کوڑھ کی یہ بیماری، جس کی وجہ سے لوگ مجھ سے نفرت کرتے ہ...

عورت کا پسلی سے پیدا ہونا یہ کوئی عیب نہیں

Image
الحمد للہ وبک نستعین اما بعد ۔ السلام علیکم و رحمت اللہ و برکاتہ ۔ حضرات قارئین :      نبی اکرم صلی اللہ علیہ و سلم نے إرشاد فرمایا ۔ استوصوا بالنساء خيرا فإن المرأة خلقت من ضلع و إن اعوج ما في الضلع أعلاه فإن ذهبت تقيمه كسرته وان تركته، لم يزل اعوج فاستوصوا بالنساء. (متفق عليه ) ترجمه / "" مجھ سے عورتوں کے ساتھ حسن سلوک سے پیش آنے کی نصیحت قبول کرو، اس لئے کہ عورت پسلی سے پیدا کی گئی ہے اور پسلی کا سب سے زیادہ ٹیڑھا حصہ اس کا اوپر والا حصہ ہوتا ہے پس اگر تم اسے سیدھا کرنے کی کوشش کروگے تو اسے توڑ دوگے اور اگر اسے چھوڑ دوگے تو اسی طرح ٹیڑھی ہی رہے گی ۔"" اس روایت بالا سے معلوم ہوتا ہے کہ عورت کو پسلی سے پیدا کیا گیا،  لہذا جس طرح پسلی کے اندر ٹیڑھ پن ہوتا ہے، اس کے اندر بھی مرد کے مزاج کے اعتبار سے ٹیڑھ پن ہوگا یعنی مرد سے اس کا مزاج مختلف ہوگا ۔مرد کے لئے ضروری ہے کہ وہ اسے اسی حال میں برداشت کرے ورنہ اگر اسے سیدھا کرنے کی کوشش کریگا تو وہ ٹوٹ جائیگی اور ایک روایت میں ہے کہ ۔(کسرھا طلاقها )-رواہ مسلم ۔ اس کا ٹوٹنا اس کو طلاق دینا ہے ۔اس معلوم ہوا کہ...

قرآن آپ سے مخاطب ہے

Image
حامدا و مصليا أما بعد ۔ السلام علیکم و رحمت اللہ و برکاتہ  ((اللہ تعالی اولاد اپنی مشیت و حکمت سے عطا فرماتے ہیں )) [[لله ملك السماوات والأرض يخلق ما شاء يهب لمن يشاء اناثا و يهب لمن يشاء الذكور أو يزوجهم ذكرانا و اناثا و يجعل من يشاء عقيما إنه عليم قدير ]] الله عزوجل کا فرمان ہے  (سارے آسمانوں اور زمین کی سلطنت اللہ ہی ہے ۔وہ چاہتا ہے، پیدا کرتا ہے، وہ جس کو چاہتا ہے لڑکیاں دیتا ہے اور جس کو چاہتا ہے، لڑکے دیتا ہے یا پھر ان کو ملا جلا کر لڑکے بھی دیتا ہے اور لڑکیاں بھی اور جس کو چاہتا ہے، بانج بنا دیتا ہے ۔یقینا وہ علم کا بھی مالک ہے، قدرت کا بھی مالک۔)       ( الشوری: ٤٩-٥٠) حضرات قارئین :   آسمانوں اور زمینوں اور ان میں موجود تمام چیزوں پر سلطنت و حکومت، بادشاہت وراج صرف اور صرف الله کا ہے، وہ اپنے جملہ افعال میں خود مختار ہے، جو ہوگا اسی کی مرضی سے ہوگا اور جو اس کی مرضی و مشیت کے خلاف ہوگا وہ ہو ہی نہیں سکتا ۔چنانچہ اس نے چاہا، تو یہ کائنات اور اس میں موجود مختلف مخلوقات و موجودات وجود میں آگئیں اور جب چاہے گا یہ س...

<< عشق قرآن کی تاثیر >>

Image
الحمد للہ حمدا كثيرا طيبا مباركا فيه أما بعد. السلام عليكم ورحمة الله وبركاته. حضرات قارئین : قرآن مجید  ایک ایسی کتاب ہے ، جو پوری انسانیت کے لئے سر چشمئے ہدایت ہے۔ کفر و ضلالت کے اندھیروں میں بھٹکنے والے انسانوں کو ہدایت کے نور کی طرف رہنمائی کرنے والی کتاب ہے ۔قرآن مجید بھولے  بھٹکے ہوئے لوگوں کو سیدھا راستہ دکھانے والی کتاب ہے ۔ گمراہی کی تاریکیوں میں پڑے ہوئے کو نور ہدایت کی طرف لانے والی کتاب ہے، اللہ بچھڑے ہوؤں کو اللہ سے ملانے والی کتاب ہے ۔ آپ نے لوہے کا مقناطیس دیکھا ہوگا،  جہاں بھی ہو وہ لوہے کو اپنی طرف کھینچتا ہے، یہ قرآن مقدس اللہ عزوجل کی رحمتوں کو کھیچنے والا مقناطیس ہے۔ جہان قرآن پڑھا جاتا ہے اللہ کی رحمتیں چھم چھم برستی ہیں ۔ یہ اللہ رب العزت کی رحمتوں کو کھیچنے والا مقناطیس ہے ۔یہ کتاب انسانیت کے لئے دستور حیات ہے ۔انسانیت کے لئے منشور حیات ہے ۔انسانیت کے لئے ضابطہ حیات ہے ، بلکہ پوری انسانیت کے لیے آب حیات ہے ۔ یہ اللہ کا مقدس کلام ہے ۔جناب محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے إرشاد فرمایا -( تبرك بالقرآن فإنه كلام الله) - قرآن سے برکت حاصل ک...

(( دو کمزور - یتیم اور عورت ))

Image
حامداو مصلياأما بعد ۔ السلام علیکم و رحمت اللہ و برکاتہ  حضرات قارئین :                  عن أبي شريح خويلد بن عمرو الخزاعى رضى الله عنه قال : قال النبي صلى الله عليه وسلم "اللهم " إنى أحرج حق الضعيفين " اليتيم و المرأة ".(حديث حسن رواه النسائي بإسناد جيد). حدیث کا مطلب //      رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے إرشاد فرمایا کہ:    " اے اللہ! دو قسم کے ضعیفوں کی حق تلفی کرنے کو میں گناہ قرار دیتا ہوں۔ "  مطلب یہ ہے کہ جو شخص ان دو قسم کے ضعیفوں کا حق پامال کرےگا ، وہ سخت گنہگار ہوگا اور سزا کا مستحق ہوگا۔ ان میں ایک یتیم کا ذکر فرمایا اور دوسرے، عورت کا۔ گزشتہ کالم میں یتیم کا ذکر کیا گیا تھا، جس یتیم اپنا حق وصول نہیں کرسکتا،  اسی طرح عورت بھی جسمانی، خلقی اور پیدائشی طور پر کمزور ہے ۔اگر کوئی مرد اس کا حق مار لے تو عموما وہ بیچاری اپنا حق وصول کرنے پر قادر نہیں ہوتی ۔جس کا ذکر مذکورہ بالا حدیث میں ہے، وہ عورت ہے۔ عورتوں کے سلسلے میں شریعت نے بہت سے احکام دیئے ہیں ۔ ایک حکم یہ ہے کہ : ...

یتیم کا مال کھانے کی ایک صورت، جس کی طرف کبھی دھیان نہیں جاتا

Image
حامدا و مصليا أما بعد /  السلام علیکم و رحمت و برکته. حضرات قارئین : آج معاشرہ اتنا گندہ اور پلید ہو چکا ہے کہ ضعیفوں اور یتیموں کے ساتھ ناانصافی انکار شیوہ بن چکا ہے ۔ ان ہی ضعیفوں میں وہ یتیم بھی سرفہرست ہے ،جو اپنے مال،جان اور آبرو کی خود حفاظت نہیں کر سکتا، وہ اپنا حق بھی خود وصول نہیں کر سکتا ۔ یتیم ہے،باپ کا انتقال ہو چکا ہے، خود بچہ ہے ،بھلا وہ کیسے اپنے حقوق وصول کر سکتا ہے ۔قرآن مجید کی متعدد آیات اور کئی دیگر احادیث میں بھی یتیم کا مال کھانے کی وعیدیں وارد ہوئی ہیں ۔ اللہ تعالی سورہ النساء میں ارشاد فرماتا ہے ۔ ان الذين يأكلون أموال اليتامى ظلما إنما يأكلون في بطونهم نارا و سيصلون سعيرا (النساء-١٠ ) جو لوگ یتیموں کا مال ناحق طور پر کھاتے ہیں، وہ اپنے پیٹوں میں آگ بھر رہے ہیں اور عنقریب وہ جہنم کی آگ میں داخل ہوں گے ۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم کا پاک ارشاد ہے کہ :یتیم کا مال ناحق کھانے والا شخص قیامت کے روز اس حالت میں اٹھایا جائےگا کہ پیٹ کے اندر سے آگ کی لپٹیں اس کے منہ،ناک،کانوں اور آنکھوں تک نکل رہی ہوں گی۔(ابن کثیر۔ ١\٤٠٣)        ...

بچہ کو پانچ چیزوں کی تعلیم دیں

Image
حامدا و مصليا أما بعد :   السلام عليكم ورحمة الله وبركاته حضرات قارئین :  بچوں کو ادب سکھانا اور دینی تعلیم دلانا واجب اور ضروری ہے، اللہ تعالٰی کا ارشاد ہے: يأيها الذين آمنوا قوا أنفسكم و اهليكم نارا . اے ایمان والو خود کو اور اپنے اہل و عیال کو جہنم کی آگ سے بچاؤ، جب آدمی اپنے بچوں کی صحیح تربیت نہیں کرےگا، اچھے اخلاق وآداب نہیں سکھائےگا،اسکو اسلامی تعلیم نہیں دلائے گا،اللہ تعالٰی کے احکام نبی پاک صلی اللہ علیہ و سلم کی سنتوں سے واقف نہیں کرائے گا،توکیسے انکو جہنم کی آگ سے بچا سکےگا ۔ایک مسلمان ماں باپ کو چاہیے کہ ابتدا ہی سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم کی تعلیمات اور صحابہ وسلف صالحین کے عملی نمونوں کی روشنی میں اپنے بچہ کی تعلیم و تربیت کی فکر کریں اور اس کے لئے اپنی کوشش صرف کریں،آغاز اچھا ہوگا تو باقی زندگی بھی اچھی ہوگی اور امید ہے کہ انشاءاللہ خاتمہ اور انجام بھی بخیر ہوگا، کیونکہ کوئی بچہ یوں ہی بڑا نہیں بن جاتا ہے بلکہ انکی تعلیم و تربیت کے پیچھے انکے ماں باپ کا بہت بڑا رول ہوتا ہے ، اس لیے کہ جو لوگ اللہ والے ہوئے، ان کی ماؤں نے ان کی تربیت م...