کیا عورت منحوس ہے؟ ؟؟

الحمد للہ وبک نستعین اما بعد ۔ السلام علیکم و رحمت اللہ و برکاتہ حضرات قارئین اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ و سلم نے إرشاد فرمایا : دنیا کی دو چیزیں مجھے محبوب کی گئی ہیں، خوشبو اور عورت اور نماز کو میری آنکھوں کی ٹھنڈک بنائی گئی ہے ۔ دوستوں! معاشرے میں عورتوں کو کئی ناموں سے جانا اور پکارا جاتا ہے، دادی، نانی،ماں، بہن وغیرہ ۔ ان میں چار درجے ایسے ہیں، جن میں کثرت اور مزاولت پائ جاتی ہے اور غالبا حدیث میں اسی لئے ان کی فضیلت دوسروں کے مقابلے میں کچھ زیادہ آئی ہے اور وہ یہ ہیں (۱) بیٹی (۲) بیوی (۳) ماں (۴) بہن ۔ اور ہر ایک کی فضیلت ارشادات نبوی میں الگ الگ ملتی ہے، چنانچہ (۱ ) بیٹی کی فضیلت حدیث نبوی صلی اللہ علیہ و سلم میں دو طرح کی ملتی ہے ۔ اول ولادت سے نکاح ہو کے شوہر کے گھر پہنچنے تک ۔اس سلسلے میں حدیث میں مختلف فضیلتیں مروی ہیں ۔ (۲ ) دوم : مطلقہ یا بیوہ ہوکےشوہر کے گھر سے واپس آنے کے بعد۔ اس کے متعلق روایت میں ہے ۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم نے حضرت سراقہ بن جعشم رضی ...