Posts

Showing posts from April, 2019

کیا عورت منحوس ہے؟ ؟؟

Image
الحمد للہ وبک نستعین اما بعد ۔ السلام علیکم و رحمت اللہ و برکاتہ  حضرات قارئین                اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ و سلم نے إرشاد فرمایا : دنیا کی دو چیزیں مجھے محبوب کی گئی ہیں، خوشبو اور عورت اور نماز کو میری آنکھوں کی ٹھنڈک بنائی گئی ہے ۔   دوستوں!  معاشرے میں عورتوں کو کئی ناموں سے جانا اور پکارا جاتا ہے،  دادی، نانی،ماں، بہن وغیرہ ۔ ان میں چار درجے ایسے ہیں، جن میں کثرت اور مزاولت پائ جاتی ہے اور غالبا حدیث میں اسی لئے ان کی فضیلت دوسروں کے مقابلے میں کچھ زیادہ آئی ہے اور وہ یہ ہیں (۱) بیٹی (۲) بیوی  (۳) ماں (۴) بہن ۔ اور ہر ایک کی فضیلت ارشادات نبوی میں الگ الگ ملتی ہے، چنانچہ  (۱ ) بیٹی کی فضیلت حدیث نبوی صلی اللہ علیہ و سلم میں دو طرح کی ملتی ہے ۔ اول ولادت سے نکاح ہو کے شوہر کے گھر پہنچنے تک ۔اس سلسلے میں حدیث میں مختلف فضیلتیں مروی ہیں ۔  (۲ ) دوم : مطلقہ یا بیوہ ہوکےشوہر کے گھر سے واپس آنے کے بعد۔ اس کے متعلق روایت میں ہے ۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم نے حضرت سراقہ بن جعشم رضی ...

مرد عورت جیسا اور عورت مرد جیسا لباس پہنے ان پر لعنت ہے

Image
الحمدلله حمدا كثيرا طيبا مباركا فيه أما بعد : السلام عليكم و رحمت الله و بركاته. حضرات قارئین :            لعن الله الرجل يلبس لبسة المرأة و المرأة تلبس لبسة الرجل  (عن أبي هريرة، رواه الحاكم ) ترجمه :          رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے ایسے مرد پر لعنت کی ہے جو عورت کا سا لباس پہنے اور ایسی عورت پر لعنت کی ہے جو مرد کا سا لباس پہنے ۔        اللہ تعالی نے مرد اور عورت کے درمیان پیدائشی فرق رکھا ہے ۔مرد کی آواز میں رعب اور عورت کی آواز میں نزاکت، مرد کی شکل پر شحامت و عظمت اور عورت کی شکل پر جاذبیت و کشش رکھی ہے ۔ دونوں میں اسی فرق سے امتیاز ہوتا ہے ۔ ہماری الہی شریعت ہم کو اس بات کی ہدایت کرتی ہے کہ اس فرق کو لباس اور چال چلن میں ملحوظ رکھا جائے تاکہ خلقی و فطری فرق باقی رہے ۔ اگر کوئی اس قانون فطرت کو بدل کر امتیازی شان کو مٹا کر، حدود مرد و عورت کو پامال کرتا ہے تو وہ لعنت و پھٹکار کی راہ اختیار کرتا ہے اور اپنے پیدا کرنے والے کی طرف سے قہر غض...